27 مئی، 2025، 4:10 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85845417
T T
0 Persons

لیبلز

فیلڈ مارشل عاصم منیر: ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کی تقویت ہوگی

 اسلام آباد- ارنا- پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات میں علاقے کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ایران پاکستان دفاعی تعاون کی تقویت پر زور دیا گیا

 اسلام آباد سے ارنا کے نامہ ںگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ آئی ایس پی آر نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے  دورہ تہران میں، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ۔

  اس بیان کے مطابق ایران اور پاکستان کے فوجی کمانڈروں نے اس ملاقات میں علاقے کے تغیرات کے حوالے سے سیکورٹی  اور باہمی دفاعی روابط کی تقویت پر گفتگو کی اور باہمی فوجی تعاون بڑھانے، مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے، سرحدی علاقوں کو اقتصادی اور تجارتی علاقوں میں تبدیل کرنے اور خطے میں امن وآ‎سائش نیز ثبات و استحکام میں مدد کرنے پر اتفاق کیا۔  

 پاکستانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے اعلی فوجی کمانڈروں کی اس ملاقات سے پہلے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی تھی۔

 ارنا کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سے پاکستان کے آرمی چیف کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ اس پہلے 21 جنوری 2025 کو  جنرل محمد باقری نے پاکستان کے سرکاری دورے میں، راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر میں جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .