27 مئی، 2025، 3:45 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85845389
T T
0 Persons

لیبلز

صدر پزشکیان:تہران مسقط روابط فروغ پذیر ہیں

  تہران – ارنا – صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تہران اور مسقط کے درمیان 2 ارب 30 کروڑ ڈالرکی تجارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دورہ عمان کے مقصد کے بارے میں  کہا کہ یہ دورہ پڑوسیوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے تحت انجام پارہا ہے اور عمان کے ساتھ ہمارے روابط فروغ پذیر ہیں

ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج منگل 27 مئی کو عمان کے دارالحکومت مسقط کے لئے روانہ ہونے سے پہلے، کہا کہ یہ دورہ سلطان عمان ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پر انجام پارہا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ  علاقے میں امن وسکون کی تقویت اور غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے  کے حوالے سے تبادلہ خیال ان کے اس دورے کے ایجنڈے ميں شامل ہے۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کو غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ اور انسانیت سوز جرائم پر اعتراض بھی کرنا چاہئے اور بین الاقوامی اداروں میں اس کے خلاف آواز بھی اٹھانی چاہئے۔

 صدر ایران نے تہران مسقط روابط کے حوالے سے کہا کہ عمان کے ساتھ ہماری تجارت کا حجم تقریبا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے اور ہمارے روابط میں فروغ آرہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے اس دورے میں علاقائی حالات اور مسئلہ فلسطین بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ باہمی روابط کی تقویت نیز جہازرانی  اور تجارت میں مزید فروغ کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔

 صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج منگل 27 مئی کو دو روزہ سرکاری دورے پر تہران سے مسقط کے لئے روانہ ہوگئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .