ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیاں روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شویگو کی سرکاری دعوت پر منگل کی دوپہر ماسکو ہہنچ گئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق ماسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران کے سفیر کاظم جلالی اور روس کی سلامتی کونسل کے نمائندے نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا استقبال کیا۔
علی اکبر احمدیان ماسکو میں بین الاقوامی سیکورٹی نشست میں شرکت کے ساتھ ہی، روس اور اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے اعلی سیکورٹی حکام سے ملاقات اور دوجانبہ امور پر گفتگو بھی کریں گے۔
ماسکو میں بین الاقوامی سیکورٹی اجلاس منگل 27 مئی کو شروع ہورہا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 105 ملکوں کے اعلی سیکورٹی حکام شرکت کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ برکس، شنگھائی، جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی تںظیم آسیان، عرب لیگ، افریقی یونین اور دیگر اہم بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی جمعہ 30 مئی تک جاری رہنے والے ماسکو سیکورٹی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ