ایران کی دفاعی پیشرفت حیرت انگیز ہے، دشمن حملے کی جرائت نہیں کرسکتا، صدر ایران

تہران( ارنا) صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے ملک کی دفاعی اور سائنسی پیشرفت کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ہمارے خلاف کسی بھی اقدام کی جرائت نہیں کرسکتا۔

یہ بات انہوں نے جمعے کے روز  صوبہ ہرمزگان کے دورے کے دوسرے دن بندر عباس میں سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی دفاعی  صلاحتیوں کی نمائش کے موقع پر حاضر ین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ  آج دشمن ہمارے خلاف کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ  ہماری مسلح افواج  طاقتور اور باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ ہمارا ملک آج  اعلیٰ سطح  کی دفاعی اور سائنسی پیشرفت کا حامل ہے۔

 صدر سید  ابراہیم رئیسی نے اس نمائش میں آئی آر جی سی کی  بحریہ کے جدید ترین سامان حرب  اور حربی صلاحیتوں کا  قریب  سے مشاہدہ کیا جن  میں  تیز رفتار میزائل لانچنگ بوٹوں، توپ بردار بحری جہازوں، میزائيل بردار ڈرون  کشتیاں بھی شامل ہیں۔

صدر نے  ایرانی ماہرین کی تیار کردہ جدید ترین آبدوز کا بھی معائنہ کیا جسے حال میں آئی آر جی سی کی نیول فورس کے حوالے کیا گيا ہے۔

اس موقع پر صدر کا کہنا  تھا کہ ایرانی عوام کے لیے اس نمائش کا پیغام یہ ہے کہ ہم  ہر کام  کرسکتے ہیں  جبکہ دشمن کے لیے ہمارا پیغام کے تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ 

صدر ایران کا میناب میں عوامی اجتماع سے خطاب 

 دراین اثنا صدر مملکت نے صوبہ ہرمزگان  کے شہر مینا ب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  دشمن کو خبردار کیا کہ وہ ا یران کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش نہ کرے۔ صدر کا کہنا تھا کہ   ہم نے کئی بار کہا ہے کہ ہم کوئی جنگ شروع نہیں کریں گے لیکن اگرکوئی سامراجی  ملک یا  طاقت غنڈہ گردی   کرے گی تو اسلامی جمہوریہ ایران  اس کا ٹھوس اور مناسب جواب دے گا۔ 

صدر ایران نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کہی کہ تہران کی فوجی طاقت کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں بلکہ  امن و سلامتی کی ضامن ہے اور خطے کے ممالک ہماری فوجی طاقت اور توانائی پر مکمل بھروسہ کرسکتے ہیں۔

  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .