سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
-
دفاعدہشت گرد گروپ جیش الظلم کا آپریشنل سربراہ مارا گیا
آپریشنل انٹیلی جنس کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کے تسلسل میں متعدد علاقائی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار اور گزشتہ سال کے دہشت گردی کے واقعات میں اہم کردار ادا کرنے والے دہشت گرد گروہ جیش ظلم کی آپریشنل ٹیم کے سربراہ ولی محمد شاہ بخش کو ہلاک کر دیا گیا۔
-
IRGC قدس فورس کے کمانڈر شہید حسین امان اللہی کی پہلی برسی
دفاعسپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی: دشمن کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ایران کے میزائلوں نے درست نشانہ کیسے لگایا
تہران (ارنا) سپاہ قدس کے کمانڈر، جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اپنے تمام تر دعووں کے باوجود عملی طور پر بے بس ہیں۔ وہ یہ بھی نہیں سمجھ سکتے کہ ہمارے میزائل اتنے درست طریقے سے اپنے اہداف کو کیوں نشانہ بناتے ہیں۔ قاآنی نے کہا کہ یہی ہماری طاقت ہے۔
-
سیاستآئی آر جی سی نیوی نے خلیج فارس میں دو غیر ملکی تیل بردار بحری جہاز ضبط کر لیے۔
تہران (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میرین فورس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، خلیج فارس کے وسطی پانیوں میں ایندھن کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس سے وابستہ "اسٹار 1" اور "ونٹیج" نامی دو غیر ملکی آئل ٹینکروں قبضے میں لیا گیا۔
-
دفاعسپاہ پاسداران کے گائیڈڈ میزائل سٹی کی نقاب کشائی
تہران - IRNA – سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس نے اپنے سیکڑوں میزائل شہروں میں سے ایک کی رونمائی کی جے جس میں بڑی تعداد میں گائيڈڈ میزائل رکھے ہوئے ہیں۔
-
دفاعدھمکی کا جواب کئی گنا شدت سے دیں گے، سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف کا انتباہ
ارومیہ/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ بريگيڈیئر جنرل حسین سلامی نے دشمنوں کو خبردار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دشمنوں نے جب بھی دھمکانے کی کوشش کی ہے تو انہیں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
-
دفاع"سیکورٹی بیلٹ 2025" فوجی مشقیں، ایران چین اور روس کے درمیان جاری
تہران/ ارنا- بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمیرل مصطفی تاج الدینی نے بتایا کہ ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری فوجی مشقوں کے دوران فرضی دشمن کے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
-
دفاعمشترکہ بحری مشق، چین و روس کے بحری جہازوں کا ایرانی سمندری حدود میں استقبال
تہران (ارنا) چین اور روس کے بحری جہاز شمالی بحر ہند میں مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ 2025 مشق کے انعقاد کے لیے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔
-
دفاعبحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علیرضا تنگسیری: ہم ٹرپل ڈیجٹ اسپیڈ والے جہاز بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں
بندر عباس (ارنا) بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے کہا ہے کہ آج ہم 35 سال سے کم عمر نوجوانوں کی محنت اور ذہانت سے ٹرپل ڈیجٹ اسپیڈ والے جہاز بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی پروڈکشن پابندیوں کے باوجود دنیا میں بے مثال ہے۔
-
دفاعIRGC کمانڈر انچیف، سمندر میں کسی بھی جگہ دفاع ایران کا حق ہے
بندر عباس (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سمندر میں کسی بھی مقام پر دفاع ایران کا حق ہے، کہا کہ آج، IRGC بحریہ کی طاقت میں اضافے کے تقریباً تین ہفتے بعد ہی نئے جہازوں کا اضافہ، ایک قابل رشک کامیابی ہے۔
-
دفاعایران کی سلامتی خطرے میں پڑی تو علاقے میں سکون نہیں رہے گا۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا انتباہ
دزفول- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ اگر ایران کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو پورے مغربی ایشیا، بدامنی پھیلانے والوں اور ان کے حامیوں کی سلامتی بھی ختم ہوجائے گی اور وہ سکون سے نہیں رہیں گے
-
دفاعجنرل سلامی: سپاہ کے جنگی اور دفاعی وسائل دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں کے ہم پلہ ہیں
دزفول – ارنا – سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سپاہ کے جنگی اور دفاعی وسائل دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں کے ہم پلہ ہیں،کہا ہے کہ سپاہ، ہتھیاروں اور جنگی وسائل کے لحاظ سے دنیا کی پیشرفت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے
-
دفاعپیغمبر اعظم 19 فوجی مشقوں میں زمینی فورس کے بھاری اسلحے کا استعمال
دز فول – ارنا – سپاہ پاسداران کی بری فورس کی پیغمبر اعظم 19 فوجی مشقوں میں فرضی دشمن کے ٹھکانوں پر میزائلی اور ڈرون یونٹوں نیز توپخانے نے شدید ترین حملے کئے
-
دفاعجنوب مغربی ایران میں سپاہ پاسداران کی وسیع فوجی مشقوں کا آغاز
ذزفول- ارنا – سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اقتدار پیغمبر اعظم 19 فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ آج منگل کو جنوب مغربی ایران میں شروع ہوگیا
-
دفاعخاتم 270 اور 450 ٹیکٹیکل کمیونیکیشن گاڑیاں IRGC کے یونٹوں میں شامل
تہران - IRNA - خاتم 270 اور 450 ٹیکٹیکل کمیونیکیشن گاڑیاں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے بنیادی یونٹوں میں شامل ہو گئیں۔
-
تصویرامام حسین (ع) کیڈٹ یونیورسٹی میں نوجوان افسروں کی اجتماعی شادی
اعیاد ماہ شعبان اور عشرہ فجر کی مناسبت سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کیڈٹ یونیورسٹی میں 130 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ منگل کی صبح ہونے والی اس تقریب کے دوران یونیورسٹی کے سربراہ نے ان جوڑوں کو ازدواجی زندگی کی ابتدا پر تحائف بھی پیش کی کیے۔
-
دفاعڈرون کیریئر جنگی جہاز "شہید باقری" کی رونمائی/ انقلاب کے بعد ایران کے سب سے بڑے بحری فوجی منصوبوں میں شامل ہے: ایڈمیرل تنگسیری
تہران/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے "شہید بہمن باقری" ڈرون کیریئر جنگی جہاز کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی فلیٹ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
-
دفاعسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران ( IRGC) کا بحری بیڑا شارجہ میں متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر لنگر انداز
تہران (ارنا) ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کے تسلسل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا بحری بیڑہ شارجہ کی خالد بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔
-
سیاستایران پر الزام لگانے کے لیے انسانی حقوق کے تصور کی پامالی پر یورپی پارلیمنٹ کے اقدام کی مذمت
تہران - ارنا - وزارت خارجہ میں انسانی حقوق اور خواتین کے امور کی ڈائریکٹر جنرل مرضیہ افخم نے یورپی پارلیمنٹ کی حالیہ قرارداد کو جس میں ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے بلاجواز الزامات عائد کیے گئے ہیں،ایک مکروہ عمل قرار دیا ہے۔
-
دفاعIRGC بحریہ کے ریئر ایڈمرل تنگسیری: بحری مشق "اقتدار پیغمبر اعظم (ص)" کا پیفام خلیج فارس میں امن اور سلامتی کا قیام ہے
تہران (ارنا) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے 19ویں بحری مشق " اقتدار پیغمبر اعظم (ص)" کے موقع پر کہا کہ ہمسایہ ممالک تک امن اور دوستی کا پیغام پہنچانا اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی حفاظت اس مشق کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔
-
دفاعمیجر جنرل سلامی کی موجودگی میں آئی آر جی سی نیوی کے بحری جہازوں کے کمپلیکس کی رونمائی
تہران-ارنا۔ پاسداران انقلاب فوج کی بحریہ کے بحری جہازوں کے ایک زمین دوز مرکز کی رونمائی آئی آر جی سی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں کی گئی۔
-
دفاعہزار ڈرونز اور ایک نیا جہاز ایرانی فوج میں شامل کرنے کا اعلان
تہران (ارنا) ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی کے ڈرون یونٹ میں 1,000 اسٹریٹجک ڈرونز اور آرمی نیوی میں ایک نیا جہاز شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
دفاعفوجی مشق پیغمبر اعظم (ص) 19
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی 19ویں بری فورس کی مشق کا اہم مرحلہ جمعرات (9 جنوری 2025) کو ایران کی مغربی سرحدوں پر واقع کرمانشاہ کے شہر ازگلہ میں منعقد ہوا جس میں نئے دفاعی آلات کی نقاب کشائی کی گئی۔
-
دفاعخوزستان میں جاسوسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا
اھواز - ارنا - خوزستان کی سپاہ پاسداران انقلاب انٹیلی جنس نے صوبے کے حساس مراکز سے معلومات اکٹھی کرنے میں سرگرم افراد کو، جو خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلیجنس سروس کے جاسوس نیٹ ورک سے منسلک تھے، گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کردیا۔
-
دفاعآئی آر جی سی کے ترجمان: مقبوضہ علاقوں کے آسمان ہمارے لیے کھلے اور بے دفاع ہیں
تہران – ارنا- پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ "دشمن جانتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے آسمان ہمارے لیے کھلے اور بے دفاع ہیں اور ہم کئی گنا زیادہ رفتار اور تباہی کن انداز میں کارروائی کر سکتے ہیں۔"
-
دفاعمسلح افواج کی مشترکہ اور ہائبرڈ مشقیں آئندہ چند دنوں میں منعقد ہوں گی، سپاہ پاسداران انقلاب
تہران/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے روابط عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں مسلح افواج کی مشترکہ اور ہائبرڈ مشقیں ملک کے مختلف بری اور بحری علاقوں میں منعقد ہوں گی۔
-
دفاعسپاہ پاسداران انقلاب کی بری فورس کی مشقوں کے 19ویں مرحلے کا آغاز
تہران/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی برّی فورس کی خصوصی مشقوں کے 19ویں دور کا آغاز ہوگیا ہے۔
-
دفاعہماری طاقت ایران کی سرحدوں سے ماوراء ہے، دشمن اپنا حساب درست کر لیں، سپاہ پاسدان انقلاب اسلامی
بندر عباس (ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ہماری طاقت ایران کی سرحدوں سے ماوراء ہے اور ہمارے تمام دشمنوں کو اس طاقت کی بنیاد پر اپنا حساب درست کرنا چاہیے کیونکہ ان کی پہلی غلطی ان کی آخری غلطی ہوسکتی ہے۔
-
دفاعراکٹ مار ریموٹ کنٹرول اسپیڈ بوٹ کی وسیع پیداوار شروع کردی ہے: سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر
بوشہر/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے بتایا ہے کہ اس فورس کے ماہرین نے 67 میٹر کے ایلومینیئم ایلائے بوٹس کی وسیع پیداوار شروع کردی ہے۔
-
دفاعجنرل سلامی: ہم پورے عزم کے ساتھ ملک کی سلامتی و خودمختاری کا تحفظ کریں گے
تہران -ارنا- پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ "ہم ملک کی سلامتی اور خود مختاری، اپنے نظام، قومی مفادات، تاریخ اور زمین کی عزم کے ساتھ حفاظت کریں گے۔ ایران کوئی ایسی سرزمین نہیں ہے جس کی طرف غیر ملکی ٹیڑھی آنکھ سے دیکھ سکیں، یہ جہاد کے مرد و خواتین کی سر زمین ہے۔
-
دفاعآئی آر جی سی نے شام کے بنیادی ڈھانچے پر صیہونی حملے کی مذمت کی
تہران-ارنا-پاسداران انقلاب اسلامی فوج نے ایک بیان میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے شام کی موجودہ صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھائے جانے اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے اہم مراکز پر حملے کی مذمت کی ہے۔