ایرانی سفیر نے کہا کہ قرارداد 2231 کا علاقائی مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس طرح کے بے تکے ربط پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش بد دیانتی ہے۔
اسی طرح انہوں نے یوکرین کے تنازعے میں ڈرون کے استعمال اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے درمیان غلط تعلق قائم کرنے کی کوشش کو بھی گمراہ کن اور مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے تنازع کے حوالے سے ایران کا موقف واضح اور مستحکم ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ہمارے خطے کے امن و سلامتی کے لیے بنیادی اور دیرینہ خطرہ کون ہے وہ سب کو معلوم ہے اور اسے جھوٹی معلومات، ہتک عزت یا دوسروں پر بے بنیاد الزامات کے ذریعے چھپانے کی کوشش فضول اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد دعووں کے برعکس ایران خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اپنے عزم کا اظہار کرتا رہا ہے۔
ایران کے مستقل نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے متعدد واقعات اور قرارداد 2231 کی قانونی ذمہ داریوں کی مسلسل اور منظم خلاف ورزی کے باعث JCPOA کی موجودہ حالت کی ذمہ داری براہ راست اور مکمل طور پر امریکہ اور یورپی یونین/E3 پر عائد ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ