اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب
-
سیاستامریکہ کا ویٹو شرمناک ہے، اسرائیل کو چھوٹ دینا بند کیا جائے، ایران کا مطالبہ
نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر اور مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل اراکین کی طرف سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
سیاستایران کا اپنی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی اور اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل سے ضروری اقدامات کا مطالبہ
نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں ایران کی قومی خودمختاری و ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
سیاستایران: UNRWA کے خلاف اسرائیلی پلان کی مذمت / سلامتی کونسل سے تل ابیب کی جنگی مشینری روکنے کا مطالبہ
نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ غزہ تباہی اور مسلسل مصائب کا شکار ہے اور ہم ریلیف اینڈ ورک ایجنسی(UNRWA) کے خلاف اسرائیلی حکومت کے حالیہ پلان کی شدید مذمت کرتے ہیں، جسکا مقصد مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کو بنیادی امداد فراہم کرنے سے روکنا ہے۔
-
سیاستامریکہ کی حمایت نے اسرائیل کو ڈھیٹ بنادیا ہے، ہمارا جواب عالمی قوانین کے مطابق ہوگا، ایرانی مندوب
نیویارک (IRNA) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے، امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیلی حکومت کی غیر مشروط حمایت کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر عالمی ادارے کے فرائض کی ادائيگي میں رکاوٹیں ڈالنے کے باعث صیہونی حکومت اس قدر ڈھیٹ ہوگئي ہے کہ غزہ اور لبنان کے بعد ایران کے خلاف اپنے مجرمانہ اور جارحانہ اقدامات کے ارتکاب پر اتر آئی ہے۔
-
سیاستحماس اور تہران کے بارے میں اسرائیلی حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈے پر ایرانی مندوب کا ردعمل
نیویارک (IRNA) اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے صیہونی حکومت کے اس دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے کہ حماس نے ایران سے پانچ سو ملین ڈالر مدد کی درخواست کی تھی۔
-
سیاستاسرائیلی جارحیت کو روکنا اور غزہ میں جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے، ایرانی مندوب
نیویارک(ارنا) اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی بیک وقت دو ترجیحات ہیں: غزہ میں جنگ بندی کا قیام اور اس سرزمین سے قابضین کا انخلاء، نیز اسماعیل ہنیہ کے قتل اسرائیل کو سزا دینا اور اس حکومت کی جارحیت کے اعادہ کو روکنا ہے۔
-
سیاستتہران نے سیف گارڈ سے متعلق مبینہ مسائل کے بارے میں مدلل دستاویزی ثبوت آئی اے ای کو فراہم کر دیئے ہیں، محسن نذیری اصل
لندن (ارنا) بین الاقوامی اداروں میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ تہران نے سیف گارڈ سے متعلق مبینہ مسائل کے بارے میں مدلل دستاویزی ثبوت آئی اے ای کو فراہم کر دیئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عالمی ادارہ گزشتہ سال مارچ میں ہونے والے معاہدے کی روح کے مطابق پوری غیر جانبداری کے ساتھ باقی ماندہ مسائل کو حل کرے گا۔
-
سیاستاقوام متحدہ میں ایران کے سفیر: JCPOA کی موجودہ صورتحال کی تمام تر ذمہ داری امریکہ اور یورپ پر عائد ہوتی ہے
قرارداد 2231 کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کے غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی رویے پر تنقید کرتے ہوئے، ایران کے مستقل نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے متعدد واقعات اور قرارداد 2231 کی قانونی ذمہ داریوں کی مسلسل اور منظم خلاف ورزی کے باعث JCPOA کی موجودہ حالت کی ذمہ داری براہ راست اور مکمل طور پر امریکہ اور یورپی یونین/E3 پر عائد ہوتی ہے۔