امیر سعید ایروانی نے منگل کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کے بارے میں کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) انسانی ہمدردی کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لہذا اسے نشانہ بنانا فلسطینیوں کو اہم امداد سے محروم کرنے کے برابر ہے جو پہلے سے موجود بحران اور مشکلات میں اضافے کا سبب ہوگا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا کہ اسرائیل کی نسل پرست اور غاصب حکومت بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔ سلامتی کونسل ایک نازک موڑ پر ہے، یا تو اسرائیلی حکومت کی جنگی مشینری، مزید نسل کشی، جنگ اور جارحیت کو روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے، یا پھر خاموشی سے ان مظالم کو جاری رکھنے کی اجازت دے۔
آپ کا تبصرہ