امریکہ کا ویٹو شرمناک ہے، اسرائیل کو چھوٹ دینا بند کیا جائے، ایران کا مطالبہ

نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر اور مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل اراکین کی طرف سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے امریکہ کی غیر مشروط حمایت کی وجہ سے اسرائیلی حکومت کو چھوٹ مل رہی ہے اور  امریکی ویٹو کا بین ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک ویٹو نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے سلامتی کونسل کی ناکامی یو مزید نمایا کرتا ہے بلکہ امریکہ کی جانب سے اسرائيل کو غزہ اور لبنان میں قتل عام جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔

ایران کے سفیر نے کہا کہ امریکی ویٹو کے نتیجے میں انسان دوستانہ بنیادوں پر انجام پانے والی کوششوں کو دھچکہ لگا ہے اور علاقائی اور عالمی سلامتی خطرے میں  پڑگئي ہے۔  

انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فیصلہ کن  اقدامات کرے اور صیہونی حکومت کو چھوٹ دینے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔

انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے باعث صیہونی حکومت کا محاسبہ کرے اور عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

ایران کے سفیر نے مزید کہا کہ اگر فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جرائم کا سلسلہ جاری رہا تو انتہائی المناک جنگ شعلے بھڑکنے کا امکان ہے جس پوری دنیا کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .