خونخوار غاصب صیہونی حکومت کی جھوٹی کہانیوں کے دھوکے میں نہ آئیں، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے کا بیان

نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے عالمی رائے عامہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خونخوار اسرائیلی حکومت کی داستانوں کے دھوکے میں نہ آئیں۔ .

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے بدھ (11اکتوبر 2023) کے روز غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا کہ نسل پرست حکومت اسرائیل، فلسطینیوں کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کرتی ہے لیکن بے شرمی سے فلسطینیوں کو فلسطینی بچوں اور خواتین کے خلاف جنگی جرائم کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خونخوار اسرائیلی حکومت کی داستانوں سے بیوقوف نہ بنیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ اور اس کے وحشیانہ جرائم ہی وہ حقیقت ہے جس کے ساتھ فلسطینی نسلیں پروان چڑھی ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون کے قواعد و ضوابط کی واضح خلاف ورزی، بشمول طاقت کے ذریعے زمین کا حصول، حق خود ارادیت کی مخالفت، اور نسلی امتیاز اور نسل پرستی کو صیہونی قبضے کے واضح ثبوت قرار دیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ  بدقسمتی سے، عالمی برادری نے ابھی تک خاطر خواہ رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی اسرائیل کوان سنگین خلاف ورزیوں کا ذمہ دار کو قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام کی امنگوں کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے خلاف ان کے موروثی اور ناقابل تنسیخ حقوق کے حصول میں مزاحمتی گروہوں اور مظلوم فلسطینیوں کی انتھک کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ یہ تحفظ مکمل طور پر بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے اور قبضے کے خاتمے تک اسلامی جمہوریہ ایران کا بنیادی موقف یہی رہے گا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .