العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی پنشنرز کے ریزرو فنڈ اکاونٹ سے 800 ملین شیکل (213 ملین ڈالر) میں سے 500 ملین شیکل (133 ملین ڈالر سے زیادہ) غائب ہو چکے ہیں۔
مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے 105,000 صہیونیوں کو اپنا یہ چوری شدہ پیسہ ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کیس (جسے سلائس کہا جاتا ہے) میں مدعیوں کا کہنا ہے کہ انشورنس کمپنیوں نے ان سے قرض لیا اور کہا کہ وہ قرض کی رقم ریزرو فنڈز میں جمع کرائیں گے، مگر فی الحال ان فنڈز میں کوئی رقم نہیں ہے۔
اگرچہ کمپنی (سلائس) کے پاس صرف 500 ملین شیکل کے ذخائر میں مسائل کا سامنا ہے، مگر اس کمپنی کے تمام اثاثے 6 ماہ سے منجمد کر دیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ