ہمہ گیر جنگ کی صورت میں حزب اللہ کی مکمل حمایت کریں گے، خرازی کا فنانشل ٹائمز کو انٹرویو

تہران (ارنا) فنانشل ٹائمز اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی ایران کے مشیر نے خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان پر حملہ کیا تو مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کا خطرہ ہے جس میں تہران اور مزاحمت کا محور اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس گروہ کا ساتھ دے گا۔

فنانشل ٹائمز نے سید کمال خرازی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے امریکہ سے کہا کہ وہ تنازعات کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی جنگ نہیں چاہتا۔

اس اخبار کے مطابق، اس سوال کے جواب میں کہ آیا ایران مکمل جنگ کی صورت میں حزب اللہ کو فوجی مدد فراہم کرے گا؟ خرازی نے واضح کیا کہ لبنانی عوام، عرب ممالک اور مزاحمتی محور اسرائیل کے خلاف لبنان کی حمایت کریں گے۔

خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ جنگ پورے خطے میں پھیلنے کا امکان ہو گا جس میں ایران سمیت تمام ممالک شامل ہوں گے اور ایسی صورتحال میں ہمارے پاس حزب اللہ کی مکمل حمایت کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

اس اخبار نے ایران میں صدارتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ عوام اصلاح پسند مسعود پزشکیان (جو پابندیوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے مغرب کے ساتھ دوبارہ رابطہ کرنا چاہتے ہیں) اور امریکہ مخالف سعید جلیلی میں سے ایک کا انتخاب کریں گے۔

خرازی نے کہا کہ نقطہ نظر میں اختلافات اس بات پر منحصر ہیں کہ جیتنے والا کون ہے، لیکن مجموعی خارجہ پالیسی کی حکمت عملی جو رہبر انقلاب اسلامی ایران نے طے کی ہے  اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .