ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم 5 ارب یورو تک بڑھانے کا ہدف

تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے ایران واپس پہنچ گئے۔

تہران (ارنا) پاکستان کے 3 روزہ دورے کے اختتام پر، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتارک ا جائزہ لینا، اقتصادی اور تجارتی تعاون کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی اور مستقبل میں باہمی ترقی کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قیام کے دوران دونوں ممالک کے مشترکہ سیاسی اور سیکورٹی خدشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ارنا کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے  سوشل میڈیا پر اپنے  پیغام میں کہا ہے: دوست اور برادر ملک پاکستان کا دورہ ختم کرنے کے بعد میں تہران واپس آگیا۔

پہلے دن پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بات چیت کے آغاز سے پہلے حسین امیر عبد اللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر ایک پودا لگایا اور اللہ تعالیٰ سے دونوں ملکوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 مہینوں میں دو طرفہ تجارت کے حجم میں کافی اضافہ ہوا ہے، لیکن یہ تسلی بخش نہیں ہےاور ہمارا ہدف تجارتی حجم کو 5 ارب یورو تک لے جانا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، دونوں ممالک کے اعلی اقتصادی وفود کے درمیان تجارتی تعاون کے 5 سالہ اسٹریٹجک منصوبے پر دستخط کیے گئے۔

وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا  وزیراعظم پاکستان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو اپنے ملک کے دورے کی باظابطہ دعوت بھی دی ہے۔  

انہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکرراجہ پرویز اشرف، سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کیساتھ ہرنے والی ملاقاتوں کر بھی انتھائی سودمند قرار دیا۔

اسکے علاوہ، جمعہ کے روز میں نے ایران اور پاکستان کے میں تقریر کرتے ہوئے ہمارے ملک کے کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی دستاویز پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔

وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی حب کراچی میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق کانفرنس سے خطاب کیا اور بعد ازاں ایک تقریب میں شرکت کی جسمیں تہران اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔  انہوں نےکراچی میں  اپنے قیام کے دوران، امام خمینی (رح) کے نام سے منسوب روڈ کا افتتاح کیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .