یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز اتوار ایران میں تعینات نئے ملائیشیائی سفیر 'خیری بنعمر' کی اسناد وصول کرنے کی تقریب میں کہی۔
انہوں نے بتایا کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود ایران نے ترقی اور پیشرفت کے راستے میں بہت کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور امید ہے کہ دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایران اور ملائیشیا کی عظیم صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے گا۔
ایران کے صدر نے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد ایران اور ملائیشیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کی ترجیح مسلم ممالک کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات کو گہرا اور فروغ دینا ہے۔
خیری بن عمر نے کہا کہ ایران اور ملائیشیا تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ