13 مئی، 2020، 2:18 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83786503
T T
0 Persons
ایران اور ملائیشیا کا اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر زور

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت اور ملائیشیا کے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات سمیت اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

ایرانی صدر "حسن روحانی" اور ملائیشیا کے وزیر اعظم "محیی الدین یاسین" نے بدھ کے روز ایک ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شعبوں میں دستخط ہونے والے معاہدوں کے جلد نفاذ پر زور دیا اور کہا کہ اس تعلقات کو مزید فروغ ملنے کے لئے کوئی کوششوں سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے جوہری معاہدے کی اہمیت اور اس کے تحفظ پر زور دیا ایران مخالف امریکی پابندیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری میں ایک دوسرے کی حمایت اور ان پابندیوں کی مخالفت کو جاری رکھیں گے۔
روحانی اور یاسین نے کرونا وائرس کو ایک عالمی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلامی ممالک کو اس وائرس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ صلاحیتوں سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران اور ملائیشیا کے تجربات سے استعمال اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے باہمی تعاون پر تیار ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .