"وقت ختم ہو رہا ہے!" عنوان کے تحت عزالدین قسام بريگیڈ کے ویڈیو میں"عمری میران" نام کا یہ صیہونی قیدی بتا رہا ہے کہ حالات انتہائی مشکل ہیں اور باقی صیہونی آبادکاروں کو چاہیے کہ نتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے وسیع مظاہرے کرکے وزیر اعظم کو قیدیوں کے تبادلے پر مجبور کریں۔
صیہونی قیدی نے اپیل کی کہ مظاہروں میں اس کی بیٹیاں بھی آئیں تا کہ وہ انہیں دیکھ سکے۔
"عمری میران" یہ کہتا ہوا دکھائی دے رہا ہے کہ مسلسل بمباری اور فوجی دباؤ کے نتیجے میں ہماری موت یقینی ہوگی نہ کہ ہماری رہائی، لہذا اگر جلد از جلد قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو ہم تابوت میں لوٹیں گے۔
اس صیہونی قیدی نے کہا کہ صرف ٹرمپ کے ذریعے نتن یاہو پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے اسی لیے صیہونی آبادکار امریکی صدر سے اپیل کریں۔
دوسری جانب مقبوضہ سرزمینوں میں نتن یاہو کے خلاف ماحول گرم سے گرم تر ہوتا جا رہا ہے۔ غزہ میں قید صیہونیوں کے گھروالے، نتن یاہو اور ان کی کابینہ کو موجودہ صورتحال اور صیہونی قیدیوں کی عدم رہائی کا اصل ذمہ دار ٹہرا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ