اہم صیہونی اہداف پر یمن کے کامیاب میزائل اور ڈرون حملے

تہران - ارنا - یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے اہم اہداف پر2 ڈرون اور میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کی میزائل فورس نے ایک منفرد فوجی آپریشن کرتے ہوئے حیفا شہر میں صہیونی دشمن کے ایک اہم ہدف کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کامیاب رہا اور دشمن کا انٹرسیپشن سسٹم میزائل کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا۔

سریع نے مزید کہا کہ اس میزائل کے فائر سے صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور 20 لاکھ سے زائد صیہونی پناہ گاہوں میں بھاگ گئے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ یمن کی ڈرون فورس نے بھی ایک فوجی کارروائی میں یافا ڈرون کے ذریعے مقبوضہ شہر یافا (تل ابیب) میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .