انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے علاوہ بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام اور مذاکرات کے سلسلے میں ایران اور چین کے درمیان ممتاز سطح پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر امریکہ کی تسلط پسندانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کے سلسلے میں بھی چین کے وزیر خارجہ سے تفصیل سے گفتگو ہوئی۔
وزیر خارجہ عراقچی نے مزید بتایا کہ صدر مسعود پزشکیان بہت جلد چین کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد رواں سال ستمبر کے مہینے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ