ایران اور ملائیشیا کے درمیان تعاون بڑھانے کی بہت سی صلاحیتیں ہیں: صدر رئیسی

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے ایران اور ملائیشیا کی کمپنیوں کے درمیان اچھے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھا سکتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے حکام کی کوششوں سے باہمی تعاون کا فروغ ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، صدر سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز منگل کو ملائیشیا کے وزیر اعظم "اسماعیل صبری یعقوب" سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کو ملائیشیا کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کو ایران کی خارجہ پالیسی میں اہم پوزیشن حاصل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مفادات کی فراہمی کے مقصد سے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر امید کا اظہار کرلیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اقتصادی، سائنسی، تحقیقاتی، نئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے اندر طے پانے والے معاہدوں کو حتمی شکل دینے جیسے اہم موضوعات ایجنڈے میں شامل ہیں اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے حکام اور عہدیداروں کی کوششوں سے اس مہم کا حصول ہوگا۔

صدر رئیسی نے ایران اور ملائیشیا کی کمپنیوں کے درمیان اچھے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کا حجم، ایران اور ملائیشیا میں موجودہ صلاحیتوں کے مطابق نہیں ہے اور اس کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

دراین اثنا، اسماعیل صبری یعقوب نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر توجہ و نیز ملائیشیا کے قومی دن پر مبارکباد دینے کیلئے صدر رئیسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو ملائیشا کی حکومت اور قوم کیلئے فخر کی بات قرار دے دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بطور ایک بڑے اور موثر ملک کے بدستور امت مسلمہ کی پشت پناہی اور حمایت کی ہے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایشیا میں ملائیشیا کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ہمیں حالیہ سالوں کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی ترقی پر بہت خوش ہیں۔

صبری یعقوب نے ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی عزم مختلف شعبوں میں ایران اور ملائیشیا کے تعلقات کی مزید ترقی کو یقینی بنائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .