یہ بات نئے روسی سفیر الیکسی دیدوف نے آج بروز اتوار ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کرنے کی تقریب میں کہی۔
انہوں نے تہران ماسکو کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی شعبوں میں تعاون کی اچھی صلاحیتیں موجود ہیں۔
روسی سفیر دیدوف نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی تعاون نے پابندیوں کی پالیسی پر مغربی ممالک کو مایوس کیا ہے۔
آیت اللہ رئیسی نے ایران اور روس کے اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
ایرانی صدر نے تہران میں روس کے نئے سفیر الیکسی دیدوف کے ساتھ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ایران اور روس کے درمیان تعاون کے سازگار شعبوں کی طرف اشارہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ