اقوام متحدہ میں تعینات نئے ایرانی سفیر نے اپنی اسناد تقرری کو گوٹرش کا پیش کیا

نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات نئے ایرانی مستقل مندوب اور سفیر "امیر سعید ایروانی" نے" بدھ کو مقامی وقت کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ "انٹونیو گوٹرش" سے ایک ملاقات کو ان کو اپنی اسناد تقرری پیش کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنی مشن کا آغاز کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات نئے ایرانی مستقل مندوب اور سفیر نے  اس ملاقات میں اقوام متحدہ سے تعمیری تعاون بالخصوص کثیرالجہتی کی تقویت اور یکطرفہ پن سے نمٹنے اور علاقائی بحرانوں پر قابو پانے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے پُختہ عزم پر زور دیا۔

ایروانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن و نیز ایران کی خارجہ پالیسی میں خلیج فارس کے علاقائی ممالک سے تعاون کی ترجیح پر تبصرہ کرتے ہوئے علاقائی ممالک کے تعمیری تعاون سے خطی سلامتی کے قیام پر زور دیا۔

اعلی ایرانی سفارتکار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مقام اور کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے قیام میں ان کے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی مستقل مندوب اور سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے گوٹرش کے دورے ایران کی دعوت کی تجدید کی۔

اقوام متحدہ میں تعینات نئے ایرانی سفیر نے اپنی اسناد تقرری کو گوٹرش کا پیش کیا

در این اثنا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے علاقائی امن اور استحکام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کا اقوام متحدہ کیساتھ بالخصوص کثیرالجہتی کی تقویت میں تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تعاون کے تسلسل پر زور دیا۔

انہوں نے دورہ ایران کی دعوت کا تسلیم کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خلیح فارس علاقے میں امن اور سلامتی کے عمل میں ترقی میں کردار ادا کرنے پر تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں تعینات نئے ایرانی مستقل مندوب اور سفیر "امیر سعید ایروانی" اس سے پہلے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سیکریٹری اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹریٹ کے خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی سلامتی کے نائب سربراہ کے ساتھ ساتھ عراق میں ایران کے چارج ڈی افیئر بھی تھے۔

اقوام متحدہ میں تعینات نئے ایرانی سفیر نے اپنی اسناد تقرری کو گوٹرش کا پیش کیا

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .