ایرانی مسلح افواج صہیونی ریاست کے ممکنہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گی

تہران۔ ارنا- ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، ناجائز صہیونی ریاست کی کسی بھی دھمکی کا فیصلہ کن جواب دیں گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل سید "عبدالرحیم موسوی" نے آج بروز پیر کو ذوالفقار 1400 کی کمائنڈ مشق کے اختتام کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشقوں میں عام طور پر خطے کی اقوام اور دوست اور منسلک ممالک کے لیے امن اور دوستی کا پیغام ہوتا ہے لیکن مشقوں کا دوسرا پیغام دشمنوں اور بدخواہوں کے لیے ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے بدخواہوں کو جان لینا ہوگا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اپنے اقدار، نظریات، سرحدوں، ملک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے دفاع کے اپنے مشن میں سنجیدہ ہیں اور ہم وطن عزیز کی علاقائی سالمیت اور کسی بھی خطرے کا عزم کے ساتھ جواب دیں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا کہ صہیونی ریاست اس وقت اپنی بے بنیاد زندگی کی تاریخ کے بدترین حالات سے دوچار ہے اوراسی وجہ سے اس حکومت کے وزیر اعظم کو اپنی گندی کابینہ کو منظم کرنے کے لیے انتہائی سخت لوگوں کے ساتھ اتحاد کرنے پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ہم صہیونی ریاست اور ان کے بعض اہلکاروں کی طرف سے ہرزہ سرایی نظر آتی ہے، یہاں سے ہم ان کا جواب دیتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، صہیونی ریاست کی طرف سے کسی بھی قسم کی دھمکی کا بھرپور جواب دیں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .