دشمن کے سامنے ہماری مسلح افواج کی طاقت تباہ کن ہوگی

تہران، ارنا - ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج کی طاقت تباہ کن ہے کہا کہ دشمن کے سامنے ہماری مسلح افواج کی مشترکہ طاقت تباہ کن ہوگی۔

یہ بات میجر جنرل غلام علی رشید نے ذوالفقار 1401 فوجی مشقوں کے موقع پر کہی۔

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے مفادات اور قومی سلامتی کے خلاف صہیونیوں کے دھمکی آمیز اقدامات کو ایرانی مسلح افواج کی جانب سے قطعی جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر، مسلح افواج کا جنرل اسٹاف، بری افواج اور پاسداران انقلاب اسلامی اس بات پر متفق ہیں کہ غاصب صہیونی حکومت ایران کی قومی سلامتی کے لیے خطرے کے طور پر سرفہرست اور پہلے درجے پر ہے۔ اس لیے مکمل حمایت رکھنے والی صہیونی حکومت خطے کے تمام ممالک اور ایران کے لیے تباہ کن فوجی سلامتی خطرہ ہے۔

میجر جنرل غلام علی رشید نے ملکوں کو غاصب صیہونی حکومت جو ایران کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا چاہتی ہے، کو اپنے فوجی اڈے اور سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ایسے ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گی۔

انہوں نے غیر علاقائی دشمنوں کو بھی یاد دلایا کہ ایرانی مسلح افواج "مشترکہ طاقت" کے ساتھ دشمنوں کے خلاف لڑیں گی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک تباہ کن طاقت ہوگی۔

ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ ایران کی فوج اور پاسداران انقلاب اسلامی کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صیہونی حکومت ایران کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مفادات اور قومی سلامتی کے خلاف صیہونی حکومت کے دھمکی آمیز اقدامات کا ایرانی مسلح افواج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .