ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق نیتن یاہو کے دعووں کے رد عمل میں کہا کہ صہیونی ریاست کے وزیر اعظم ایران کے خلاف اپنے جھوٹے دعوؤں کو دہراتے ہوئے اپنی اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کی شناخت بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست نے اپنی شناخت کے بحران سے نکلنے کے لیے ستر سال سے زائد عرصے سے نسل کشی، لوٹ مار، جبری ہجرت اور انسانی حقوق کے خلاف درجنوں اقدامات کیے ہیں لہذا اس غیر قانونی وجود کی حمایت؛ برطانیہ، امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی غلط پالیسیوں اور اقدامات کی نشاندہی کر رہی ہے۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین کو تباہ نہیں کیا جا سکتا اوربگاڑ صہیونی ریاست کے جوہر اور فطرت میں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ