مقبوضہ القدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی گرفتاری

تہران، ارنا – ناجائز صہیونی ریاست کی فورسز نے مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس شریف میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی ذارئع نے اعلان کردیا کہ صہیونیوں نے مزاحمتی گروپ کے ساتھ مسلح لڑنے کے بعد شہر جنین میں علاقے عرابہ اور الشرقی پر حملہ کیا۔
صہیونی فوج نے ایک فلسطینی جوان کو اپنے گھر میں گرفتار کرلیا اور عرابہ بستی میں آزاد ہونے والے ایک اور فلسطینی قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فورسز نے نابلس کے علاقے الجبل الشمالی میں دوسرے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی کو اپنے گھر میں گرفتار کیا۔
ناجائز صہیونی ریاست کی فورسز نے رام اللہ کے شمالی مغربی کی کوبر بستی اور الجلزون کیمپ میں تین فلسطینی جوانوں کو گرفتار کر لیا۔
صہیونی فورسز نے مسلسل طور پر فلسطینی جوانوں کو اپنے گھر اور سڑکیں اور مختلف کیمپ میں گرفتار کرلیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .