فلسطینی ' الوطن' ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی علاقے جنین میں قابض فورسز کی فائرنگ سے تین نوجوانوں کو قتل کرنے کا جرم جابر صہیونی ریاست کی جارحیت کا تسلسل ہے۔
القدس بریگیڈز کے بیان میں آیاہے کہ ہمارے جنگجوؤں نے قابض ریاست کی فوج اور اس کے فوجی ہتھیاروں کی پرواہ کیے بغیر اپنے خون سے فتح اور شہادت حاصل کی۔
اس بیان نے مزید کہاکہ ہم صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کی آگ کو جلانے کے لیے فلسطینی سرزمین میں رہیں گے۔
اس بیان نے کہا کہ ہم فوجیوں سے قبل کمانڈروں کو شہادت کے راستے اور قابض حکومت کے خاتمے اور سرزمین اور مقدس مقامات کی آزادی کے لیے پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز(ہفتہ) فلسطین کے علاقہ جنین میں فائرنگ کرکے تین فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا ہے
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ