فلسطین الیوم کے مطابق ناجائز صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ بنی راك نامی قصبے میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
صیہونی چینل 11 نے اطلاع دی ہے کہ حملہ کرنے والے، شمال مغربی کنارے کے جنین کے قریب یعبد گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نے موٹر سائیکل پر فائرنگ کی۔
صہیونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ایک اور حملہ رمات جان شہر کے ایک تجارتی کمپلیکس میں ہوا۔ حملے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
صہیونی حکام نے بنی راک اور رمات جان کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔
کہا جاتا ہے کہ بنی راک میں فائرنگ کرنے والے؛ شہید ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو بھی الخضيرہ شہر میں فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک اور 12 بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صہیونی مظالم کے جواب میں الخضیرہ کی شہادت کے آپریشن کا خیر مقدم کیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ