تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار ایک بج کر 20 منٹ پر اربیل میں اسرائيلی خفیہ ٹھکانے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گيا جس میں12 میزائل داغے گئے۔
عراقی ویب سائٹ المعلومہ نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ عراقی اقلیم کردستان کے شہر اربیل میں 'مصیف صلاح الدین' روڈ پر واقع موساد کے جاسوسی ہیڈ کوارٹر پر متعدد راکٹ حملے میں متعدد اسرائيلی فوجی افسر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
المیادین نے یہ بھی اطلاع دی کہ 'مصیف صلاح الدین' روڈ پر واقع موساد کے جاسوسی اڈے کا میزائل حملے کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور متعدد اسرائیلی افسر ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی عراقی اقلیم کردستان میں ایران کے خلاف گزشتہ اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کی گئی ہے، جس میں کسی مشترکہ عراقی -امریکی ہیڈکوارٹر پر حملہ نہیں کیا گیا ہے۔ اور اس کے علاوہ موساد کے خلاف ان میزائل حملوں کا شام میں اسرائیل کی حالیہ کارروائی سے کوئی تعلق نہیں اور اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔
عراقی اقلیم کردستان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اربیل پر راکٹ حملوں میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
عراقی کردستان کے وزیر صحت ڈاکٹر سلمان البرزنجی نے اعلان کیا کہ عراقی کردستان کی ایمرجنسی میڈیکل اور ہسپتال کی ٹیمیں بالکل تیار اور اسٹینڈ بائی پر ہیں۔
اربیل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سربراہ نے کہا کہ پروازیں حسبِ معمول جاری ہیںاور اس ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے سے متعلق شائع ہونے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
خبر رساں ذرائع نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کسی امریکی یا عراقی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ