موساد
-
دفاعارومیہ کی انقلابی عدالت نے اسرائيلی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے 4 مجرمین کی پھانسی کا حکم صادر کردیا
ارومیہ – ارنا – ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی عدلیہ کے شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ ارومیہ کی انقلابی عدالت نے صیہونی حکومت کے لئے جاسوسی کرنے والے چار مجرمین کی سزائے موت کا حکم صادر کردیا ہے
-
عالم اسلاملبنان پر زمینی حملے کے بارے میں اسرائیل کا جھوٹ / موساد انٹیلی جنس بیس اور ہیڈ کوارٹر "فادی 4" میزائل حملوں کی زد میں
تہران (ارنا) حزب اللہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لبنان پر صیہونی حکومت کی زمینی جارحیت جھوٹ ہے، بتایا کہ انہوں نے صیہونی ملٹری انٹیلی جنس بیس 8200 اور صیہونی حکومت کی جاسوس تنظیم موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
-
عالم اسلامحزب اللہ نے موساد کے اہم اڈے کو نشانہ بنایا+ ویڈیو
تہران(IRNA) حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں صہیونی جاسوسی ادارے موساد کے اڈے کو "قادر 1" بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
-
عالم اسلامموساد کے سربراہ نے "فیلادفیا" اور "نتسارم" سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا
تہران- ارنا- صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے صیہونی قیدیوں کی رہائی کے مقصد سے اسرائیلی فوج کے فیلادفیا اور نتسارم سے انخلاء کی تجویز رکھی ہے۔
-
عالم اسلامموساد کے سربراہ کا طیارہ ریاض میں اترا: صہیونی میڈیا کا دعویٰ
تہران( ارنا ) صہیونی میڈیا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ موساد کے سربراہ کا طیارہ ہفتے کی رات ریاض میں اترا ہے۔
-
دفاعموساد کے 4 جاسوسوں کو سزائے موت
تہران/ ارنا- ان 4 جاسوسوں کو گزشتہ سال اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب یہ لوگ وزارت دفاع سے وابستہ ایک اہم فیکٹری میں بم لگانا چاہتے تھے۔
-
دفاعاسرائيل کے لیے کام کرنے والی تخریب کار ٹیم کے 4 ارکان کو پھانسی دے دی گئی۔
تہران (ارنا) صیہونی حکومت سے تعلق رکھنے والی تخریب کار ٹیم کے 4 ارکان کو، جنہوں نے موساد کے افسران کی ہدایت پر ایران کی سلامتی کے خلاف کارروائیاں کی تھیں،آج (29 دسمبر) صبح عدالتی احکامات کے مطابق پھانسی دے دی گئی۔
-
سیاستاستانبول میں ایران کے خلاف موساد کے جاسوس کے اعترافات
استانبول- ارنا- موساد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استانبول میں جاسوسی کرنے والے سلجوق کوچوک کایا کے گرفتاری کے بعد اعترافات، ترکیہ کی اسٹار نیوز وب سائٹ پر شائع ہوئے ہیں جس سے اس کے جاسوسی کے طریقہ کار کا انکشاف ہوتا ہے۔
-
سیاستاستنبول میں ایران کے خلاف موساد کے جاسوسی کیس کی نئی تفصیلات
تہران (ارنا) ترکیہ کی نیوز ویب سائٹ "اسٹار" نے ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے کے حوالے سے استنبول میں صہیونی جاسوسی نیٹ ورک موساد کے ایجنٹس کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سلجوق کوچوک کایا موساد کے خصوصی جاسوس کے طور پر اس نیٹ ورک کا اہم ایجنٹ ہے۔ سلجوق کوچوک کایا کو استنبول میں ترک انٹیلی جنس ادارے نے گرفتار کرلیا۔
-
موساد کے سابق سربراہ:
سیاست"اسرائیل" اپنی تباہی کے راستے پر گامزن ہے
تہران (ارنا) صیہونی حکومت کی بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی "موساد" کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ "اسرائیل" خود تباہی کے راستے پر گامزن ہے اور اس کا خاتمہ قریب ہے۔
-
ایران کی وزارت انٹیلیجینس کی رپورٹ
سیاستقرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے فرد کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے شواہد
سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے ملعون سالوان مومیکا اور صیہونی انٹیلیجینس کے درمیان تعلق کے انکشاف کے حوالے سے ایران کی وزارت انٹیلیجینس نے مزید تفصیلات جاری کردیں۔
-
سیاستقرآن کریم کی بے حرمتی کا مقصد مسلمانوں اور عیسائيوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔ حسن نصراللہ
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ جس شخص نے سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کی اس کا تعلق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے ہے۔
-
سیاستموساد کو ہیک کیا گیا
تہران، ارنا- صہیونی انٹیلی جنس (موساد) کی ویب سائٹ کو پیر کی رات سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
-
مجکمہ انٹیلیجنس کے بیان میں؛
سیاست ایران میں جاسوسی تنظیم موساد کی 4 آپریشنل ٹیموں کو پکڑلیا گیا
تہران۔ ارنا۔ ایرانی محکمہ انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ جاسوسی تنظیم موساد کی 4 آپرینشل ٹیموں کو سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعے گرفتار کرلیا گیا۔
-
سیاستایرانی وزارت انٹیلی جنس نے موساد کے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا
تہران، ارنا - ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے موساد سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
سیاستایران میں موساد جاسوس تنظیم سے منسک 10 افراد کو پکڑلیا گیا
ارومیہ۔ ارنا- ناجائز صہیونی ریاست سے منسلک 10 افراد کو پکڑلیا گیا جن کی اصل کارروائی مغربی آذربائیجان میں سرگرم انٹیلی جنس فورسز کی نشاندہی کرنا تھی۔
-
سیاستایرانی ہیکرز نے موساد کے سربراہ کی نئی تصاویر شائع کر دیں
تہران، ارنا - ایرانی ہیکرز نے موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیع کی اہلیہ کا موبائل فون ہیک کر کے ان کی تازہ ترین تصاویر اور دستاویزات شائع کی ہیں۔
-
سیاستایرانی پاسداران انقلاب نے اربیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
تہران، ارنا - ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فورس نے عراق کے شہر اربیل میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں کو توپ خانے سے گولہ باری کا نشانہ بنایا۔
-
سیاستزاہدان میں موساد کے تین جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا
زاہدان، ارنا - سیستان و بلوچستان کےانٹیلی جنس آفس نے اعلان کیا ہے کہ عدلیہ کے حکم پر موساد سے وابستہ تین جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
-
سیاستانسانی حقوق کونسل میں صیہونی حکومت کے نمائندے کا اربیل میں موساد کے جاسوسی اڈے پر غصے کا اظہار
لندن، ارنا - اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی نمائندے نے موساد کے جاسوسی مرکز پر میزائل حملے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سپاہ پاسداران پر خطے کو غیر مستحکم بنانے کا الزام لگایا۔
-
سیاستاکثر امریکی اڈے موساد جاسوسی ٹھکانے ہیں: بدر تنظیم
بغداد، ارنا- بدر تنظیم کے اعلی رہنما "محمد البیاتی" نے عراق میں صہیونی ریاست کے جاسوسی ٹھکانوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام صہیونی جاسوسی مراکز پورے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے قریب واقع ہیں۔
-
سیاستغیر ملکی میڈیا میں اربیل کیخلاف ایرانی میزائل حملے کی عکاسی
تہران، ارنا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک عراقی عہدیدار کی اپنے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے مطابق کہا ہے کہ عراقی کردستان کے علاقے اربیل پر ایرانی میزائل حملے ایسے گھر پر تھے جن میں موساد گروہ کی سرگرم ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔
-
سیاستایرانی سپاہ پاسداران نے صہیونی سازش اور شرارت کے سٹریٹجک مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا
تہران، ارنا – ایرانی سپاہ پاسداران نے اپنے ایک بیان میں پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں سے'' صہیونی سازش اور شرارت کے سٹریٹجک مرکز ''کو نشانے بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کسی بھی شرارت کا سخت، فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
-
سیاستاربیل میں اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملوں سے متعدد صہیونی افسر ہلاک اور زخمی ہوگئے: عراقی میڈیا
بغداد، ارنا - عراقی خبر رساں ذرائع نے باخبر حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اربیل میں اسرائیلی جاسوسی کے اڈے پر میزائل حملے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی (موساد) کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔