صہیونیوں کے جرائم مغرب کے نقطہ نظر سے حمایت کے مستحق ہیں: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 2022 میں صہیونی رجیم کے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے نقطہ نظر سے خواتین اور بچوں کے خلاف یہ سب جرائم، نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے، بلکہ حمایت کے مستحق ہیں!

یہ بات ناصر کنعانی نے بدھ کے روز اپنے ٹویٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے ایک فلسطینی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ "صیہونی حکومت نے 2022 میں 220 فلسطینیوں کو قتل ، 9 ہزار افراد کو زخمی ، 6 ہزار 500 افراد کو گرفتار ، 832 عمارتوں کو تباہ کیا ہے اور زیتون کے  13 ہزار درختوں کو اکھاڑ پھینکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "امریکہ اور یورپ کے خیال سے، خواتین اور بچوں کے خلاف یہ تمام جرائم، نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں، بلکہ حمایت کے مستحق ہیں!"

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .