ارنا نے فسطینی نیوز ایجنسی سما کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ نابلس شہر پر صہیونی قابض فوج کے حملے اور حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے قریب میدان میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک 23 سالہ فلسطینی نوجوان "احمد عاطف مصطفی درغمہ" کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
نابلس ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل احمد جبریل نے الاقصی ریڈیو کو بتایا کہ اس جھڑپ کے دوران، 4 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی قابض فوج سڑکوں پر رکاوٹیں ڈالنے سے طبی عملے کی سرگرمیوں میں خلل ڈالتی ہیں اور ایمبولینس کے لیے زخمیوں تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ