17 دسمبر، 2022، 5:56 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84972846
T T
0 Persons

لیبلز

حماس تحریک کی مسجد الاقصی میں دھرنے کی کال

17 دسمبر، 2022، 5:56 PM
News ID: 84972846
حماس تحریک کی مسجد الاقصی میں دھرنے کی کال

تهران۔ ارنا۔صہیونیوں کی طرف سے یہودیوں کے تہوار "حنوکا" کے موقع پر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی تیاریوں کے بعد اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے قابض صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کی طرف سے دھرنے کی کال دی تھی۔

ارنا نے العہد نیوز ایجنسی کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ تحریک حماس نے کہا ہے کہ صہیونی گروہ انتہائی دائیں بازو کی قابض حکومت کی کابینہ کی آڑ میں یہودیوں کے تہوار حنوکا کے موقع پر کل بروز اتوار سے مسجد اقصی پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس کا مقصد تنازعہ کو تیز کرنا اور فلسطینی عوام اور مسلم کمیونٹی کے جذبات کو بھڑکانا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ" ہم ان جارحیتوں اور اشتعال انگیزیوں کے نتائج کے لیے قابض صہیونی ریاست کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مسجد اقصی تنہا نہیں ہےاور یہ پالیسیاں اور یلغار پورے فلسطین میں حالات کے دھماکوں کا باعث بنیں گی"۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ ہم بیت المقدس، مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں کے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسجد اقصی میں دھرنے کو تیز کرکے صہیونیوں کے منصوبے کا مقابلہ کریں اور ان کے خلاف جنگی محاذوں کو آگ لگائیں۔

حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے لوگ ہر طرح اور کسی بھی قیمت پر الاقصی کی حفاظت کریں گے۔

اس تحریک نے مطالبہ کیا کہ عرب اور اسلامی ممالک، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے مسجد اقصی کو یہودیت کے خطرے سے بچانے کے لیے فوری سیاسی اور سفارتی کارروائی کی جائے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .