لندن سے شائع ہونے والے اخبار "رائے الیوم" نے بدھ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں مغربی میڈیا کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم سے بھرپور جانبداری اور مشرق وسطی کے مسلم ممالک میں اس حکومت کے جرائم کے بائیکاٹ کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ 99 فیصد سے زیادہ مغربی میڈیا اسرائیل کی نسل پرست اور فاشسٹ حکومت کی مکمل حمایت کر کے اس کے جرائم پر پردہ ڈالتا ہے اور اس حکومت اور تل ابیب کے جرائم اور جنگ پر کسی بھی تنقید کو "یہود دشمنی" کا نام دیتے ہیں۔
اس اخبار کے مطابق صہیونی حکومت کی بنیاد دہشتگردی، کروڑوں فلسطینیوں کو ، قتل کرنے اور لوٹ مار کرنے پر مبنی ہے۔ یہ حکومت اپنے وطن میں رہنے والوں کو دسویں درجے کے شہری سمجھتی ہے کیونکہ اسرائیل کی بنیاد نسل پرستی اور فسطائیت ہے۔
آپ کا تبصرہ