25 دسمبر، 2022، 12:14 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84979866
T T
0 Persons

لیبلز

حیفا میں ہزاروں صہیونی افراد نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا

تہران، ارنا – کچھ ذرائع ابلاغ نے ہفتہ کی رات اطلاع دی ہے کہ حیفا میں ہزاروں صیہونی باشندوں نے نیتن یاہو اور ان کی نئی کابینہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

فلسطینی 'معا' نیوز ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں صیہونیوں نے ہفتہ کی شام ساحلی شہر حیفا میں نئے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی نئی کابینہ کی تشکیل کےساتھ مخالفت کیلیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق مظاہروں کے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر لکھا تھا : ’’نیتن یاہو ایک مجرم ہے۔‘‘

اس مظاہرے میں صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ جنرل "موشہ یلعون"، صیہونی حکومت کے سابق ترجمان بریگیڈیئر جنرل "رون کاتری" اور متعدد دیگر صیہونی فوجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

قبل ازیں یعلون نے کہا تھا کہ اسرائیل کو ایک بغاوت کا سامنا ہے اور وہ ایک مجرمانہ اتحاد  جو اسرائیلی نظام کی تبدیلی کے لیے ایک مجرمانہ حکومت کی تشکیل کا خواب دیکھ رہا ہے،کے ظہور کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔

موشا یعلون نے مظاہرین سے مطالبہ کیا وہ بینجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں نئی ​​حکومت کے قیام کی مخالفت کیلیے اپنے مظاہرے اور احتجاج جاری رکھیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .