ہم صہیونی ریاست کی دھمکیوں سے تشویش میں نہیں پڑیں گے: ایران کے معاون وزیر خارجہ

تہران۔ ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے معاون وزیر خارجہ اور محکمہ خارجہ کے دفتر برائے خلیج فارس کے امور کے سیکرٹری جنرل نے اتوار کی رات کو الجزیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صہیونی ریاست کی دھمکیوں سے تشویش میں نہیں پڑیں گے۔

ارنا نے الجزیرہ ٹی وی چینل سے رپورٹ دی ہے کہ "علیرضا عنایتی" نے مزید کہا کہ ہم ناجائز صہیونی ریاست کی دھمکیوں سے تشویش میں نہیں پڑیں گے اور ہر کسی جارجیت کا جواب دینے پر تیار ہیں۔

انہوں نے اردن میں منعقدہ بغداد-2 کانفرنس سے متعلق کہا کہ تہران نے اس کانفرنس میں عراق کی حمایت کیلئے تعاون کو محسوس کیا۔

عنایتی نے بغداد2 کانفرنس کے موقع پر ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دوستانہ ملاقات تھی۔ سعودی عرب سے مذکرات ابتدائی مرحلے میں ہے اور ہم پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

ایران کے معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب سے مذاکرات کے پچھلے دور میں اچھی پیشرفت حاصل ہوئی اور تعلقات کی بحالی کے دروازے کھولے ہیں۔

عنایتی نے مزید کہا کہ ہم نے بعض پڑوسی ممالک بشمول سعودی عرب سے سیکورٹی کے معاہدے پر دستخط کیے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پڑوسی ممالک میں اس معاہدے کی بحالی کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

عنایتی نے آخر میں کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور بادشاہ اردن عبداللہ دوم سے حالیہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع کے ویژن کا جاوزہ لیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .