ارنا رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے عمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے عمانی ہم منصب "بدرالبوسعیدی" کو ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور گزشتہ رات کو ایران کیجانب سے امریکی جواب کو یورپی یونین کے کوارڈینیٹر کا حوالہ دینے کی وضاجت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا کسی اچھے، پائیدار، مضبوط اور طاقتور معاہدے کے حصول پر سنجیدہ عزم رکھتا ہے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایرانی جواب کی تیاری کے عمل میں مذاکرات کے اختتام کو تیز کرنے اور سہولت فراہم کرنے کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
دراین اثنا عمانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری اور سرگرم موقف کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ تمام فریقین کے تعاون سے ویانا معاہدے کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ