صہیونی ریاست کے پاس ایران کی جوہری سرگرمیوں کو تباہ کرنے کیلئے نفسیاتی اور دہشتگردی منصوبے ہیں: اسلامی

تہران۔ ارنا- ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری شعبے میں اپنی تمام سرگرمیوں کو آئی اے ای اے کے اصولوں اور قوانین کے مطابق کی ہیں اور کسی بھی عمل میں اس پروسس سے غفلت نہیں کی ہے اور یہ سب کے سب عالمی جوہری ادارے کے زیر نگرانی میں ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد اسلامی" نے آج بروز بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، این پی ٹی معاہدے پر پابند ہے اور آئی اے ای اے اس بات کا دعوی نہیں کرتا کہ ان کے معائنوں میں ایران نے ان اصولوں کیخلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اور ہم نے بدستور اس موضوع کی تصدیق کا مشاہدہ کیا ہے۔

اسلامی نے کہا کہ دعوے کی گئی باتیں اور الزامات، ناجائز صہیونی ریاست اور منافقین کی طرف سے ہوئی ہیں جو گزشتہ 20 سالوں سے اب تک جاری ہیں۔

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کو تباہ کرنے کیلئے نفسیاتی اور دہشتگردی منصوبے بنائے ہیں اور اس نے گزشتہ چند دونوں کے دوران میں بھی ان کو دھرایا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .