22 اگست، 2022، 5:27 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84862446
T T
0 Persons

لیبلز

دہشت گردی کے شہداء کے اہل خانہ نے یورپ سے منافقین کی حمایت نہ کرنے کا مطالبہ کیا

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپ 'منافقین' نے 17 ہزار ایرانی ہم وطنوں کو قتل کیا ہے اور ایرانی شہداء کے اہل خانہ کا مطالبہ یہ ہے کہ یورپی ممالک منافقین کے گروہ کی حمایت نہ کریں۔

یہ بات زہرہ الہیان نے پیر کے روز دہشتگردی کے شہداء کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب جو ایران میں اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی سربراہ محترمہ خاتون انگل ماری کی موجودگی سے منعقد ہوئی ، سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

الہیان نے کہا کہ انسانی حقوق کی کمیٹی میں ہماری پہلی نشست کا مقصد دہشت گردی کے شہداء کے خاندانوں کی مدد کرنا، ان کی آواز کو دنیا تک پہنچانا تھا اور اس تناظر میں ہم نے ملک کےاندر ذمہ دار حکام اور انسانی حقوق کے حکام، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور یورپی یونین سے کئی مراسلے بھیجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یقین ہے کہ پارلیمنٹیں دہشتگردی کے شہدا کے پسماندگان کی حمایت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم دیکھتے ہیں کہ انسانی حقوق اور دہشت گردی کے متاثرین کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے ممالک دہشت گرد گروہوں کے اہم ترین حامی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .