20 اگست، 2022، 8:01 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84860309
T T
0 Persons

لیبلز

کراچی میں "خوبصورت ایران" کی سیاحتی تقریب کا انعقاد ہوگا

تہران۔ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان عوامی تعلقات کو مزید قریب لانے اور سیاحتی صنعت کی حمایت کے مقصد سے کراچی میں قائم ایرانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام میں "خوبصورت ایران" کے عنوان کے تحت دوسری کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔

پاکستانی صوبے سندھ کے شہر کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل "حسن نوریان" نے ارنا نمائندے کیساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ایرانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام میں اور سیاحتی شعبے میں سرگرم ایران اور پاکستان کے عہدیداروں کے تعاون سے خوبصورت ایران کی دوسری کانفرنس کا پیر کو کراچی میں انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد سیاحتی صنعت کی حمایت، سیاحوں کے وفود کا تبادلہ اور عوامی رابطوں کو وسعت دینے میں مدد کا ہے جو دو ہمسایہ اور دوست ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

نوریان نے مزید کہا کہ اسی کانفرنس میں نائب ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، سیاحتی اور دستکاری صنعت کے امور "علی اصغر شالبافیان" اور سندھ کے صوبائی وزیر برائے ثقافتی اور سیاحتی امور "سید سردار شاہ" بطور خصوصی مہمان حصہ لیں گے۔ نیز صوبے سندھ، تہران، فارس، سیستان و بلوچستان اور خراسان رضوی سے سیاحتی شعبے میں سرگرم افراد بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن آف ٹورازم سروس آفسز آف پاکستان (جو ٹی اے اے پی کے نام سے جانا جاتا ہے) سے وابستہ متعدد مینیجرز کے ساتھ ہم مرتبہ انتخاب کی میٹنگز کا انعقاد، صوبے سندھ کے مختلف شہروں کے زیارتی قافلوں کے سربراہوں سے اجلاس، سندھ کے دیگر حکام بشمول وزیر برائے صحت اور سماجی بہبود اور ان سے ہیلتھ ٹورازم سے متعلق مذاکرے سمیت جہاز رانی اور بندرگاہوں کے ڈائریکٹر جنرل سے سمندری مسافر لائن شروع کرنے کے امکان کی تحقیقات کے لیے ملاقات؛ خوبصورت ایران کی کانفرنس کے  دیگر منصبوں میں سے ہیں۔

کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سالانہ سیکڑوں پاکستانی شہریوں کی میزبانی کرتا ہے جو مقدس مقامات کی زیارت کیلئے ایران کے راستے سے عراق کی سفر کرتے ہیں؛ اس کے ساتھ ساتھ، مذہبی سیاحت سے ہٹ کر سیاحتی تعلقات کی توسیع بھی لوگوں کے رابطے کو مضبوط بنانے اور سیاحت، تہذیب، ثقافت اور معاشرے کے شعبوں میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو متعارف کرانے میں مدد دینے کا ایک بنیادی قدم ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .