پاکستان بھر میں بےنظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ منائی گئی

تہران، ارنا- بےنظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ آج 21 جون کو پاکستان بھر میں منائی گئی؛ انہوں نے اپنے وزارت عظمی کے موقع پر دودفعہ ایران کا دورہ کیا اور قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، بے نظیر بھٹو پہلی خاتون تھیں جو دنیا کے کسی بھی مسلمان ملک کی حکمران بنیں۔ اُن کا شمار جنوبی ایشیا کے انتہائی بااثر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

 بے نظیر بھٹو، 21 جون 1953 کو پاکستانی شہر کراچی میں پیدا ہوئیں؛ آج ان کی 69 ویں سالگرہ ہے جو پوری پاکستان میں منائی جاتی ہے۔

والد کو پھانسی کے بعد بے نظیر بھٹو کو نظر بندی اور جلا وطنی کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔ 1986 میں بے نظیر بھٹو وطن واپس آئیں اور 1987 میں آصف علی زرداری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

پاکستان کی 2 مرتبہ خاتون وزیراعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو پنڈی میں خودکش حملے میں قتل کردیا گیا تھا۔

انہوں نے وزرات عظمی کے عہدے کے موقع پر دو دفعہ ایران کا دورہ کیا؛ ان کا دوسرا دورہ ایران، اسلامی جمہوریہ ایران کے اس وقت کے صدر آیت اللہ "ہاشمی رفسنجانی" کی باضابطہ دعوت سے دسمبر 1993 میں ہوئی۔

اسی سفر کے دوران، انہوں نے قائد اسلامی انقلاب حضرت سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

پاکستان بھر میں بےنظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ منائی گئی

پاکستان بھر میں بےنظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ منائی گئی

نیز انہوں نے دورہ ایران کے موقع پر بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے روضے میں حاضر ہوکر آپ سے خراج عقدت پیش کیا۔

 اس کے علاوہ بے نظیر بھٹو نے مشہد مقدس کا دورہ کرتے ہوئے حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے مقدس کی زیارت کی۔

پاکستان بھر میں بےنظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ منائی گئی

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .