پاکستانیوں کو امام رضا (ع) کے مقدس روضے کی زیارت کرنے میں بہت دلچسبی ہے: بھٹو زرداری

مشہد، ارنا- پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روضے امام رضا علیہ السلام پر غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے اور انہیں مشہد کا سفر کرنے اور آپ کی زیارت میں خاصی دلچسبی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "بلاول بھٹو زرداری" بدھ کے روز کو مشہد مقدس کی ہاشمی نژاد ایئر پورٹ پر پہنچ گئے جہاں صوبے خراسان رضوی کے دپٹی گورنر جنرل برائے سیاسی، سلامتی اور معاشرتی امور نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایران کی میزبانی بالخصوص ایرانی حکام سے اپنی پہلی ملاقاتوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کل میں نے ایران کے صدر کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی اور یہ  کسی ایرانی عہدیدار سے میری پہلی ملاقات کے طور پر ہمیشہ کیلئے میری یادداشت میں رہے گی۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس ملاقات کے دوران، ایران کے صدر نے اس بات پر اشارہ کیا کہ کہ ایرانیوں کے بعد، پاکستانی دوسری مسلم کمیونٹی ہیں جو امام رضا (ع) کے روضے مقدس کی زیارت کرتے ہیں۔

بھٹو زرداری نے ایران اور پاکستان کے حکام کے درمیان دوروں اور ملاقاتوں کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم قرار دیا اور کہا پاکستانی حکومت کی پالیسیوں میں سے ایک یہ ہے کہ ایران کے ساتھ ان تعلقات کو مضبوط کیا جائے اور ان کو ہر ممکن حد تک وسعت دی جائے اور میں اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ ایرانیوں کی قابل قدر مہمان نوازی کو سراہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ کورونا کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات میں وسعت آئے گی۔

دراین اثنا صوبے خراسان رضوی کے دپٹی گورنر جنرل برائے سیاسی، سلامتی اور معاشرتی امور نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اچھے سیاسی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

سید "ہادی طباطبائی" نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان وسیع تعلقات بالخصوص زیارت کے میدان میں یہ امید پیدا کرتی ہے کہ مستقبل میں یہ تعلقات ماضی کی نسبت زیادہ روشن اور نتیجہ خیز ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ اپنے یک روز دورہ مشہد اور امام رضا (ع) کے مقدس روضے کی زیارت کے بعد امام رضاعلیہ السلام کے منتظیمن ادارے کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .