پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چند منٹ قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات کیلیےایرانی دارالحکومت تہران پہنچے جہاں ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی ایشیا کے معاون وزیر اور ڈائریکٹر جنرل سید رسول موسوی نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ آئندہ چند گھنٹوں میں حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کریں گے۔
اس سفر کے دوران وہ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور سڑک اور شہری ترقی کے وزیر سے بھی ملاقات کریں گے اور امام رضا علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کل مشہد کا دورہ کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ