14 جون، 2022، 9:10 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84787827
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستانی وزارت خارجہ کا بلاول زرداری کے سرکاری دورہ ایران پر بیان

تہران، ارنا - پاکستان کے وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر آج بروز منگل اسلامی جمہوریہ ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے ایرانی ہم منصب 'حسین امیر عبداللہیان' کی دعوت پر آج بروز منگل اسلامی جمہوریہ ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔یہ بلاول زرداری کا پہلا سرکاری دورہ ایران ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ دلچسپی کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور میزبان ملک کے بعض دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

بلال بھٹو زرداری اپنے دورہ ایران کے دوسرے دن میں مقدس شہر مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دیں گے۔

دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا بھی جائزہ لیں گے جن میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات، پاکستان کو ایران سے بجلی کی فراہمی، سرحدی منڈیوں، سڑکوں اور ریل رابطوں کو مضبوط بنانا اور زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔

فریقین افغانستان اور جنوبی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف جنگ پر خصوصی توجہ کے ساتھ خطے کی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ زرداری کا دورہ ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کا حصہ ہے۔ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان آخری ملاقات 26 مئی کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ہوئی تھی۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان مشترکہ جغرافیہ، ثقافتی اور تاریخی مشترکات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قریبی اور دوستانہ ہے ۔ یہ برادرانہ تعلقات مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے مضبوط ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک 2022 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .