12 جنوری، 2017، 10:32 AM
News ID: 3396274
T T
0 Persons
مشہور پاکستانی سیاستدان کا مرحوم آیت اللہ رفسنجانی کو خراج عقیدت

اسلام آباد - ارنا - مشہور پاکستانی سیاستدان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین 'بلاول بھٹو زرداری' نے اعلی ایرانی رہنما آیت اللہ 'اکبر ہاشمی رفسنجانی' کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ایران،پاکستان سمیت دنیا کے لئے ایک عظیم نقصان قرار دے دیا.

بلاول بھٹو زرداري نے گزشتہ روز پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں واقع اسلامي جمہوريہ ايران كے سفارتخانے ميں ركھي تعزيتي كتاب پر اپنے تاثرات قلمبند كئے.



اس موقع پر انہوں نے ايراني سفير 'مہدي ہنردوست' اور ايراني قوم سے تعزيت كا اظہار كرتے ہوئے اللہ سے دعا كي كہ وہ مرحوم آيت اللہ رفسنجاني كو جوار رحمت ميں جگہ عطا فرمائے.



اس موقع پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے پاكستان پيپلز پارٹي كے چيئرمين نے سابق ايراني صدر كے انتقال كو ايران اور پاكستان كے علاوہ تمام دنيا كے لئے ايك بڑا نقصان قرار ديا.



انہوں نے بتايا كہ جب آيت اللہ رفسنجاني ايران كے صدر تھے تو پاكستان اور ايران كے درميان نہايت مضبوط تعلقات تھے اور ہم يہ دعا كرتے ہيں كہ دونوں ممالك كے درميان پھر سے ايسے ہي تعلقات قائم ہوں كيونكہ ہم ايك دوسرے كے بھائي ہيں.



بلاول زرداري نے مزيد كہا كہ ميں اميد كرتا ہوں كہ اس دكھ كے موقع پر پاكستاني قيادت ايران كے ساتھ يكجہتي كے اظہار كے لئے مزيد قريب آئے گي.



اس موقع پر انہوں نے بتايا كہ ان كے خاندان كا ايران سے بھي تعلق ہے اور ہم نے اس نقصان كو بہ شدت سے محسوس كيا ہے.



انہوں نے كہا كہ وہ ماضي ميں ايران كا دورہ كرچكے ہيں اور دوبارہ دورہ كرنے كے لئے پُرعزم ہيں.



٢٧٤**