ایران پاکستان تعلقات مسلم ممالک کیلئے نمونہ بن سکتے ہیں: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے نئے پاکستانی ہم منصب "بلاول بھٹو زرداری" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران ان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکبارد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پاکستان تعلقات، مسلم ممالک کیلئے نمونہ بن سکتے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے بلاول بھٹو زرداری سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرلیا۔

اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ بوٹو زرداری کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزیذ اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان اس سال اپنے تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور یہ تعلقات جو کہ وسیع ثقافتی، تاریخی اور لسانی مشترکات پر مبنی ہیں، مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کا نمونہ بن سکتے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ مختلف معاملات میں تعاون کیلئے ہمارے ایجنڈے میں ہیں اور ہم تمام جہتوں میں تعلقات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کام نئی باہمی تعاون اور سہولیات پیدا کرنا ہے جس کی دونوں ممالک کے رہنماؤں اور عوام سے توقع کی جاتی ہے۔

پاکستان کا ایران سے تعلقات کے فروغ کا پختہ عزم

در این اثنا نئے پاکستانی وزیر خارجہ نے  اپنے ایرانی ہم منصب کی مبارکباد پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیات اچھے تاریخی، ثقافتی اور عوامی مشترکات کا ذکر کیا۔

انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو ہر ممکن حد تک وسعت دینے کے اسلام آباد کے عزم کا بھی اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی راہ میں موجودہ رکاوٹوں کو دور کرکے مزید وسعت اختیار کریں گے۔

در این اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سے بٹھو زرداری کو دورہ ایران کی دعوت دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .