18 اپریل، 2022، 4:16 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84721959
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور پاکستان کے درمیان کوئی کمیونیکیشن گیپ نہیں ہے: پاکستانی جنرل

کوئٹہ، ارنا - کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سرحدی میدان میں تعاون کی مثبت کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان کوئی کمیونیکیشن گیپ نہیں ہے۔

یہ بات جنرل سرفراز علی نے آج بروز پیر ارناکے نمائندے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے سرحدی شعبے میں بدامنی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوری ایران کے ساتھ اچھے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان کوئی کمیونیکیشن گیپ نہیں ہے اور ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ تعمیری روابط کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے سب سے پہلے اپنے دورے ایران کے دوران اپنی یادیں بیان کیں اور کہا کہ جو چیز بہت متاثر کن تھی وہ یہ تھی کہ ایرانی لوگ بہت مہذب ہیں۔ میں نے ماضی میں کئی بار ایران کا دورہ کیا تھا اور میں ایرانی قوم کو اپنے دل کے بہت قریب سمجھتا ہوں۔

انہوں نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون بالخصوص مشترکہ سرحدوں اور سرحدی باشندوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں کے ساتھ ساتھ سماجی اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے سرحدی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دو ہمسایہ ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی موجودہ صورتحال پچھلی دہائی کے مقابلے میں بہت اچھی ہے۔

پاکستانی جنرل نے دونوں ملکوں کے درمیان بہت سی مشترکات ہیں، اس لیے ہمیں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط کرنا چاہیے۔

جنرل سرفراز علی نے ایران کے ساتھ پاکستان کی سرحدوں پر باڑ لگانے کی کامیابیاں کا ذکر کرتے ہوئے کہ سرحد پر باڑ لگانے کا منصوبہ جو 2019 سے آغاز ہوا ہے، ان اہم اقدامات میں سے ایک ہے جو دونوں ممالک نے سرحدوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھائے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .