شہباز شریف نے ایرانی صدر کی جانب سے مبارکبادی پیغام بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔
تہران میں پاکستانی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تہران اور اسلام آباد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ لیے مل کر کام کریں گے۔
شہباز شریف نے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر نے گزشتہ ہفتے ایک پیغام میں شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آگے کا راستہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مطلوبہ سطح تک لے جائے گا۔
صدر رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ خاص طور پر موجودہ صورتحال پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ