11 فروری، 2017، 4:44 PM
News ID: 3411831
T T
0 Persons
پاک،ایران تعلقات کی توسیع کے خواہاں ہیں: وزیر اعلی پنجاب

لاہور - ارنا - پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کے خواہاں ہیں.

يہ بات 'شہباز شريف' نے گزشتہ روز لاہور شہر ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي کي 38 ويں ساگرہ کي مناسبت سے منعقدہ ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہي.



اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان، ايران کے درميان مختلف شعبوں ميں باہمي تعلقات کو فروغ دينے کے لئے متعدد مواقع موجود ہيں.



شہباز شريف نے چين اور پاکستان کے اقتصادي راہداري منصوبے کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور چين کو اس اقتصادي راہداري کے ذريعے ايک دوسرے سے منسلک کيا جا سکتا ہے.



انہوں نے دونوں ممالک کے درميان موجود ديرينہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور پاکستان کے درميان دوطرفہ تعلقات کو مزيد بڑھانا ضروري ہے.



9393*274**