6 جون، 2022، 3:33 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84779261
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں بھارتی ناظم الامور  کی طلبی

تہران، ارنا – پاکستانی وزارت خارجہ نے پیر کے روز پاکستان میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے بھارت میں اسلام فوبیا کے فروغ بالخصوص حکمران جماعت کے دو عہدیداروں کے تضحیک آمیز ریمارکس کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کے شدید احتجاج کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری پاکستانی ذرائع کے مطابق، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)  کے دو اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی اور توہین پر پاکستانی وزیر اعظم، صدر اور وزیر خارجہ کے ردعمل کے بعد پاکستانی حکومت کی وزرات خارجہ نے اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے ناظم الامور کو بھی آج طلب کر لیا اور اس توہیں پر شدید احتجاج کا اظہار کیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا ہے جس نے اس توہین آمیز ریمارکس کی سختی سے تردید اور مذمت کی ہے۔

اس بیان نے کہا کہ ہندوستان میں ہتک آمیز اسلام مخالف بیانات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور اس اقدام نے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو سختی سے مجروح کیا ہے۔

حکومت پاکستان نے بی جے پی کے سربراہ اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے عہدیداروں کے توہین آمیز بیانات کی واضح الفاظ میں مذمت کریں اور فیصلہ کن اور ثابت شدہ کارروائیوں کے ذریعے اس توہین کا جوابدہ ہوئیں۔

گزشتہ روز پاکستانی صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے الگ الگ بیان میں اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .