17 اگست، 2022، 10:40 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84857911
T T
0 Persons

لیبلز

کراچی میں 'سلمان فارسی' پارک کی رونمائی، پاک ایران کے 75 سالہ تعلقات کی علامت ہے

تہران، ارنا – پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اور اس پڑوسی ملک' پاکستان' کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے شہر کراچی میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان دیرینہ دوستی کی علامت کے طور پر "سلمان فارسی" پارک کی نقاب کشائی کی گئی۔

کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا سلمان فارسی پارک کا ایسے وقت میں افتتاح ہوا ہے جب ایران اور پاکستان کا مشترکہ اقتصادی کمیشن قائم ہوا ہے، دونوں ملکوں کے اچھے اور دوطرفہ تعلقات، نیز دونوں جانب سے روابط کو فروغ دینے کے عزم کی حکایت کرتا ہے۔

پاکستان کے شہر کراچی میں پاک ایران دوستی اور ۷۵ سالہ باہمی تعلقات کی علامت، سلمان فارسی پارک کا افتتاح کردیا گیا۔ 

پارک کی افتتاحی تقریب اور بورڈ کی تنصیب آج بدھ کے دن سہ پہر کے وقت کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسین نوریان، سندھ حکومت کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، میٹرپولیٹن سٹی کراچی کے ڈی جی پارکس، بعض ایرانی اہلکاروں اور صحافیوں کی موجودگی میں انجام پائی۔ 

حسن نوریان نے برادر اور دوست اسلامی ملک پاکستان کے عوام اور حکومت کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سلمان فارسی پارک کا ایسے وقت میں افتتاح کہ جب اسلام آباد میں ایران اور پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس ہو رہا ہے، دونوں ملکوں کے اچھے اور دوطرفہ تعلقات، نیز دونوں جانب سے روابط کو فروغ دینے کے عزم کی حکایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلا ملک تھا کہ جس نے دوست اور برادر ملک پاکستان کے استقلال کو رسمی طور پر قبول کیا اور پاکستاب بھی پہلا ملک تھا جس نے اسلامی جمہوریہ ایران کو رسمی طور پر قبول کیا۔ 

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے صحابی رسول حضرت سلمان فارسی کے بلند مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پارک کےافتتاح کو دوطرفہ ثقافتی، معاشی اور سیاسی تعلقات کے فروغ کے لئے پاکستان اور ایران کے عزم کی علامت قرار دیا۔  

کراچی میں 'سلمان فارسی' پارک کی رونمائی، پاک ایران کے 75 سالہ تعلقات کی علامت ہے

افتتاحی تقریب کے بعد پارک کے احاطے میں پاک ایران دوستی کی علامت کے طور پر دو درخت بھی لگائے گئے جبکہ ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے صوبہ سندھ کے صوبائی حکام کو ایرانی قونصل خانے میں یادگاری شیلڈز اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔

کراچی میں 'سلمان فارسی' پارک کی رونمائی، پاک ایران کے 75 سالہ تعلقات کی علامت ہےکراچی میں 'سلمان فارسی' پارک کی رونمائی، پاک ایران کے 75 سالہ تعلقات کی علامت ہے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .